مال گاڑی کی زد میں آکر 13 سالہ لڑکا جاں بحق

مال گاڑی کی زد میں آکر 13 سالہ لڑکا جاں بحق

ریلوے لائن عبور کرتے حادثہ پیش آیا، لاش ورثا کے حوالے

رحیم یارخان(نمائندہ خصوصی ) ترنڈہ سوائے خان کے قریب ریلوے لائن عبور کرتے ہوئے 13 سالہ لڑکا مال گاڑی کی زد میں آکر جاں بحق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق محمد عبداللہ ریلوے پھاٹک کے نزدیک لائن عبور کر رہا تھا کہ لاہور سے کراچی جانے والی مال گاڑی کی زد میں آ گیا اور شدید زخموں کے باعث موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ضروری کارروائی مکمل کرنے کے بعد نعش تدفین کے لیے ورثاء کے حوالے کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں