بوگس چیک، گاڑی خوردبرد کرنیوالے 4ملزموں کیخلاف کارروائی
ملتان (کرائم رپورٹر )پولیس نے بوگس چیک اور امانت میں خیانت کے الزام میں چار افراد کیخلاف مقدمات درج کرلئے ۔
نیوملتان پولیس کو احمد علی نے بتایا کہ ملزم ظفر اقبال نے ٹیوب ویل کا بور کرنے کیلئے رقم وصول کی بور چالو نہ کیا اور ایک لاکھ روپے کا چیک دیا جو بوگس پایا گیا شاہ رکن عالم پولیس کو عاصم نے کہا کہ ملزم صدیق خان نے لاکھوں کی رقم عوض چیک دیا جو کیش ہی نہ ہوسکا ممتاز آباد پولیس کو وقاص نے کہا کہ ملزم سعید خان نے سامان الیکٹرونکس خرید کرکے رقم کی بابت چیک دیا جو جعلی نکلا جبکہ جلیل آباد پولیس کو طارق نے بتایا کہ ملزم عرفان نے گاڑی بطور امانت لی واپس کرنے میں خیانت کرتے ہوئے انکاری ہوگیا۔