حادثات، ہراسانی اور دیگر مقدمات، پولیس کی کارروائیاں جاری
تشدد، زرعی ادویات فروخت، لاؤڈ سپیکر خلاف ورزی پر مقدمات درج
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) تھانہ صدر سرور شہید کے علاقے چک نمبر 571 ٹی ڈی اے میں لوڈر رکشہ اور موٹرسائیکل کے تصادم میں غلام مصطفیٰ، محمد عامر اور محمد بلال زخمی ہوگئے ، جبکہ تھانہ سنانواں میں ایک شخص کے خلاف طالبات کو ہراساں کرنے اور خاتون کو دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج کیا گیا۔ تھانہ دائرہ دین پناہ میں بارش کے پانی کے تنازع پر خاتون کو تشدد کا نشانہ بنانے ، تھانہ صدر سرور شہید میں سرکاری سیل توڑ کر گندم غائب کرنے ، جبکہ تھانہ سنانواں میں بغیر لائسنس زرعی ادویات فروخت کرنے پر الگ الگ مقدمات درج کیے گئے ۔ اسی طرح صلح کیلئے دباؤ ڈالنے اور بغیر اجازت جلسہ کرکے لاؤڈ سپیکر استعمال کرنے کے الزامات پر بھی مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ پولیس نے تمام واقعات کی تفتیش شروع کر دی ہے ۔