ملزموں نے 2لڑکیاں اغوا کرلیں ، مقدمات درج
ملتان (کرائم رپورٹر) پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات میں ملوث ملزموں کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
تھانہ مخدوم رشید کے علاقے میں رمضان نے پولیس کو بتایا کہ اس کی بہن شبانہ بی بی کو ملزم رمضان، شبیر اور زرینہ مائی زبردستی اغوا کرکے فرار ہوگئے ۔دوسری جانب تھانہ الپہ کے علاقے میں خاور نے پولیس کو درخواست دی کہ اس کی اہلیہ تحرین بی بی گھر میں موجود تھی کہ اسی دوران نامعلوم ملزم گھر میں داخل ہوئے اور زبردستی اسے اغوا کرکے نامعلوم مقام پر لے گئے ۔