کمسن بچیوں سے نازیبا حرکات 2ملزموں کیخلاف ایکشن
ملتان (کرائم رپورٹر )پولیس نے غیراخلاقی حرکات کے الزام میں دو ملزموں کیخلاف مقدمات درج کرلئے ۔
قادر پورراں پولیس کو شکور نے بتایا کہ میری بیٹی برف لینے دکان پر گئی تو ملزم نازیبا حرکات کرتے ہوئے چھیڑ چھاڑ کرتا رہا اور بدھلہ سنت پولیس کو نبیل یامین نے کہا کہ میری بیٹی دکان پر چیز لینے گئی ملزم نے نازیبا حرکات کیں ۔ پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔