کھیتوں میں غیر قانونی طریقے سے آبپاشی پر 4افراد پر مقدمہ قائم

کھیتوں میں غیر قانونی طریقے سے  آبپاشی پر 4افراد پر مقدمہ قائم

ملتان (کرائم رپورٹر )پولیس نے ناجائز طریقے سے زرعی رقبہ کو آبپاشی کرنے کے الزام میں چار افراد کیخلاف مقدمات درج کرلئے ۔

ڈی ایچ اے پولیس کو کینال آفیسر نے استغاثہ دیتے ہوئے موقف اختیار غلام محمد ، حنیف ، بشیر اور سلیم نے اپنے زرعی رقبوں کو ناجائز طریقے سے آبپاشی کرکے ارتکاب جرم کیا ۔پولیس نے ملزموں کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں