دوران ڈکیتی ساتھی کو گولی مار کر قتل کرنیوالے ڈاکو پر مقدمہ

دوران ڈکیتی ساتھی کو گولی مار کر قتل کرنیوالے ڈاکو پر مقدمہ

ملتان (کرائم رپورٹر )ممتاز آباد پولیس نے دوران ڈکیتی اپنے ہی ساتھی کو گولی مارکر قتل کرنے کے الزام میں نامعلوم ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس کو احسن نے بتایا کہ اپنے بھائی حمزہ کے ہمراہ موٹرسائیکل پر جارہا تھا کہ گرڈ سٹیشن کے قریب پیچھے سے دو نامعلوم ڈاکو آئے اسلحہ کے زور پر نقدی موبائل چھین لیا بھائی نے مزاحمت کی تو مسلح ڈاکو نے ہم پر فائرنگ کی جو ڈاکو کے اپنے ہی ساتھی کو گولی لگی ڈاکو موٹرسائیکل اٹھاکر نقدی موبائل چھین کر فرار ہوگیا ساتھی موقع پر ہی ہلاک ہوگیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں