حضرت امام حسین ؓ نے حق کی خاطر کنبہ قربان کردیا،ملک محبت حسین
ملتان(کرائم رپورٹر )امام بارگاہ شہزادہ علی اکبر سے علم و ذوالجناح کا قدیمی ماتمی جلوس متولی ملک محبت حسین،رضاکربلائی کی قیادت میں آمد ہوا جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتاہوا امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہوا۔
اس موقع پر متولی ملک محبت حسین،رضاکربلائی نے کہا کہ امام حسینؓ نے کربلا میں اسلام کا جھنڈا بلند رکھتے ہوئے اپنے پورے خاندان کو اسلام کی بقاء کے لئے شہید کروادیا مگر یزیدی قوتوں کے آگئے سر خم نہ کیا۔آج چند کفار ملک مل کراسلامی ممالک میں دہشت گردی کرتے ہوئے جنگی ماحول پیدا کرنا چاہتے ہیں ہم انہیں واضح پیغام دیتے ہیں کہ تمام اسلامی ممالک ان کفار کے خلاف ایک سیسہ پلائی دیوار ہیں۔