ڈسٹرکٹ کرکٹ انتخابات گرینڈ الائنس کو بھرپور حمایت
ملتان (خصوصی رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر نگرانی 29 جون کو ہونے والے ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن ملتان کے انتخابات کے سلسلے میں گرینڈ الائنس کے امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔
تقریب میں ملتان شہر کی رجسٹرڈ کرکٹ کلبوں کے صدور کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور امیدواروں کی کامیابی کی پیش گوئی کی۔تقریب کی نظامت جمشید رضوانی اور محمد منظور لطیفی نے کی جبکہ مختلف کلب عہدیداروں اور کھیل سے متعلق شخصیات بھی شریک ہوئیں۔محمد جمیل کامران نے کہا کہ ملتان میں کرکٹ کی بہتری کیلئے تمام ساتھیوں کا ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونا خوش آئند ہے ۔ جمشید رضوانی نے کہا کہ اتحاد کھلاڑیوں کی ترقی کیلئے نئی راہیں کھولے گا۔