عاشورہ محرم پربجلی بلاتعطل فراہم کی جائے گی ، گل محمد زاہد
ملتان (خصوصی رپورٹر) چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر گل محمد زاہد کی ہدایت پر محرم الحرام کے دوران میپکو ریجن میں بجلی کی فراہمی کے خصوصی انتظامات کامیابی سے مکمل کئے گئے۔
9 محرم الحرام کے موقع پر میپکو ریجن کے تمام اضلاع میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی گئی جبکہ عزاداری کے جلوسوں، امام بارگاہوں اور حساس مقامات پر خصوصی مانیٹرنگ کا نظام فعال رہا۔میپکو ریجن کے 13 اضلاع میں 250 سے زائد آپریشنل اور ایمرجنسی ٹیمیں جلوسوں کے روٹس اور اہم مقامات پر تعینات رہیں۔ افسران اور عملہ ضلعی انتظامیہ کے کنٹرول رومز اور فیلڈ میں موجود رہا تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے فوری نمٹا جا سکے۔