شبیہ ذوالجناح کیلئے خصوصی طبی انتظامات، ٹیمیں فیلڈ میں متحرک

 شبیہ ذوالجناح کیلئے خصوصی طبی انتظامات، ٹیمیں فیلڈ میں متحرک

موبائل ویٹرنری ہسپتال قائم، ڈاکٹرز اور عملہ جلوس روٹس پر تعینات

رحیم یار خان (ڈسٹرکٹ رپورٹر) عشرہ محرم الحرام کے دوران شبیہ ذوالجناح کی صحت، نگہداشت اور فوری طبی امداد کی فراہمی کے لیے محکمہ لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب نے ضلع رحیم یار خان میں خصوصی انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ سیکرٹری لائیو اسٹاک پنجاب اور ڈائریکٹر جنرل (توسیع) کی ہدایات پر محکمہ کی ٹیمیں جلوسوں کے دوران مکمل طور پر الرٹ اور فیلڈ میں متحرک ہیں تاکہ گھوڑوں کی صحت و تندرستی کو یقینی بنایا جا سکے ۔ ڈسٹرکٹ لائیو اسٹاک انتظامیہ کے مطابق ضلع بھر میں چار موبائل ویٹرنری ہسپتال قائم کیے گئے ہیں جبکہ 12 ویٹرنری ڈاکٹرز اور 24 افراد پر مشتمل سپورٹ سٹاف مختلف ٹیموں کی صورت میں تعینات کیا گیا ہے ۔ ماہر ویٹرنری افسران اور پیرا ویٹرنری سٹاف جلوسوں کے روٹس پر موجود رہ کر گھوڑوں کا مسلسل طبی معائنہ اور فوری علاج فراہم کر رہے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں