نواسہ رسولؐ اور رفقاء کی قربانیوں کو سلام ،اخبار فروش یونین
حضرت امام حسین ؓ کا پیغام صبر، استقامت، ظلم کے خلاف حق پر ڈٹ جانا
ملتان (لیڈی رپورٹر)آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کے معاون خصوصی سیکرٹری جنرل سرپرست اعلیٰ اخبار فروش یونین ملتان شیخ صلاح الدین نے نواسئہ رسولؐ حضرت امام حسینؓ کی عظیم قربانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواسئہ رسول ﷺ، حضرت امام حسینؓ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسینؓ نے حق، صداقت اور عدل کی سربلندی کے لیے لازوال قربانی پیش کی، جو رہتی دنیا تک انسانیت کے لیے مشعلِ راہ رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسینؓ کا پیغام صبر، استقامت اور ظلم کے خلاف ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے ۔ شہدائے کربلا کی قربانیوں کو سلام پیش کیا۔ اور نواسہ رسولؐ جگر گوشہ بتولؓ حضرت سیدنا امام حسین ؓ نے اپنے رفقاء کے ساتھ قربانی پیش کر کے اسلام کو قیامت تک کے لئے زندہ و جاوید کر دیا یہ قربانی اسلام کی عظیم قربانی ہے حضرت امام حسین ؓ کی قربانی ظالم کے خلاف جابر کے خلاف کلمہ حق بلند کرنے کا سبق دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسینؓ کی تعلیمات اور سیرت پر عمل کرتے ہوئے معاشرے میں انصاف، اخوت اور انسانیت کے فروغ کے لئے اپنی ذمہ داریاں ادا کی جائیں گی۔