شارٹ سرکٹ سے الیکٹرانکس سٹور میں آتشزدگی
میلسی (نامہ نگار) میلسی کے ٹریڈ سنٹر قائداعظم روڈ پر واقع محبوب الیکٹرانکس سٹور میں شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی۔۔۔
جس کے نتیجے میں دکاندار میاں محبوب احمد اور میاں سہیل احمد کا لاکھوں روپے مالیت کا الیکٹرانکس سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ واقعے کے بعد صدر مرکزی تنظیم انجمن تاجران سید شیراز حسین کاظمی، چیئرمین ٹریڈ سنٹر یونین تاجران سید شہزاد حسین کاظمی، نائب صدر ملک رضوان ساگر اور تاجر رہنما عابد قریشی نے متاثرہ دکان کا دورہ کیا۔