بغیر اجازت گھر داخلے ، اہلخانہ کو دھمکانے پر مقدمہ

بغیر اجازت گھر داخلے ، اہلخانہ  کو دھمکانے پر مقدمہ

ملتان (کرائم رپورٹر )مظفر آباد پولیس نے دھمکیاں دینے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔

پولیس کو حماد احمد نے بتایا کہ گھر میں اہلخانہ کے ہمراہ سویا ہوا تھا کہ رات گئے حمزہ گھر آیا مین گیٹ پر ٹھڈے مارے اور دیوار پھلانگ کر اندر گھس آیا گھر کے صحن میں آکر اسلحہ کے زور فیملی کو غلیظ گالیاں دیتے ہوئے دھمکیاں دیتا رہا اہلخانہ کے شور شرابہ پر علاقہ مکینوں کے جمع ہونے پر دوبارہ گھر کی دیوار پھلانگ کر فرار ہوگیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں