میلسی :مویشی چور گینگ گرفتار، 6 مقدمات ٹریس
میلسی(نامہ نگار)ڈی پی او وہاڑی تصور اقبال کی ہدایت پر پولیس تھانہ مترو نے مویشی چوری کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی گینگ کو گرفتار کرکے چھ مقدمات ٹریس کر لیے جبکہ 5لاکھ 6ہزار روپے مالیت کا مالِ مسروقہ برآمد کرلیا۔
ایس ڈی پی او سرکل میلسی راؤ طارق پرویز کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ مترو احمد کامران اور ان کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان قمر زمان عرف سانول اور خضر عباس، سکنائے بہاول واہ، کو گرفتار کیا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے تین شاخ بکرے مالیتی ایک لاکھ 36ہزار روپے ، ایک انورٹر مالیتی تین لاکھ روپے ، 70ہزار روپے نقدی اور ایک ناجائز پستول برآمد کیا۔