پنجاب کے مزید 2682سکول نجی شعبے کے حوالے
سکولوں میں تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز 23اگست سے کیا جائے گا، ترجمان پیف
ملتان(خصوصی رپورٹر)پنجاب بھر میں مزید 2682 سرکاری سکول نجی شعبے کے حوالے کر دیئے گئے ،اگست سے پڑھائی شروع تفصیل کے مطابق پنجاب میں سرکاری سکولوں کی آؤٹ سورسنگ کے تیسرے مرحلے کے تحت مزید 2682 سرکاری سکول نجی شعبے کے حوالے کر دیئے گئے ہیں، جہاں تعلیمی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز 23 اگست سے ہوگا ترجمان پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (پیف) کے مطابق تیسرے مرحلے کی تکمیل کے بعد آؤٹ سورس کئے گئے سرکاری سکولوں کی مجموعی تعداد 13 ہزار تک پہنچ گئی ہے سکولوں کی الاٹمنٹ کے لئے این جی اوز کے لئے 40 فیصد جبکہ انٹرپنیورز کے لئے 35 فیصد کوٹہ مقرر کیا گیا تھا جن اداروں کو سکول الاٹ نہیں کئے گئے ، وہ 10 جولائی تک پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن میں اپیل جمع کرا سکتے ہیں۔ اپیل دائر کرنے کے لئے 20 ہزار روپے فیس مقرر کی گئی ہے کہ مقررہ تاریخ گزرنے کے بعد موصول ہونے والی کسی بھی اپیل پر غور نہیں کیا جائے گا۔