سی ایم پنجاب کرکٹ لیگ، ملتان ڈویژن ٹیم کے ٹرائلز آج

سی ایم پنجاب کرکٹ لیگ، ملتان  ڈویژن ٹیم کے ٹرائلز آج

ملتان(خصوصی رپورٹر)یوتھ ایئر 2026 کے سلسلے میں سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام انٹر ڈویژن سی ایم پنجاب کرکٹ لیگ کے لئے ملتان ڈویژن کی ٹیم کے انتخاب کے ٹرائلز آج سہ پہر تین بجے ڈویژنل سپورٹس کمپلیکس ملتان میں ہوں گے۔

 ڈویژنل سپورٹس آفیسر عطاالرحمن خان کی زیر صدارت اجلاس میں ٹرائلز کے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ ملتان، خانیوال، لودھراں اور وہاڑی کے کرکٹرز ٹرائلز میں حصہ لیں گے ، جبکہ میرٹ کی بنیاد پر 16 رکنی ٹیم منتخب کی جائے گی۔ ٹیم میں چار کھلاڑی اوپن کیٹیگری، تین بغیر عمر کی شرط، سات انڈر 23 اور دو انڈر 19 کیٹیگری سے شامل کئے جائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں