شہر کے مختلف علاقوں میں سیوریج لائنوں کی صفائی جاری

شہر کے مختلف علاقوں میں سیوریج لائنوں کی صفائی جاری

فاطمہ جناح ٹاؤن،لودھی کالونی، نواب پور روڈ،وی آئی پی کالونی شامل

ملتان (لیڈی رپورٹر)واسا ملتان نے مون سون سیزن کے پیش نظر شہر بھر میں سیوریج لائنوں کی صفائی، ڈی سلٹنگ اور نکاسی آب کے نظام کی بحالی کے لئے آپریشن مزید تیز کر دیا ہے ۔ منیجنگ ڈائریکٹر واسا فیصل شوکت کی ہدایات پر تمام سیوریج سب ڈویژنوں کی ٹیمیں دن رات فیلڈ میں متحرک ہیں اور جدید مشینری کے ذریعے مین سیوریج لائنوں کی صفائی اور ڈی سلٹنگ کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ ممکنہ بارشوں کے دوران شہریوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

بدھ کی شب اور جمعرات کو فاطمہ جناح ٹاؤن، لودھی کالونی، نواب پور روڈ، حسن پروانہ کالونی، ڈیرہ اڈا، بسم اللہ کالونی، خانیوال روڈ، نقشبند کالونی، شاہ رکن عالم کالونی، شاہین آباد، انصار کالونی، شاداب کالونی، محمود آباد، راجہ پور، غوث اعظم روڈ، وی آئی پی کالونی، بھٹہ رنگو شاہ، القائم ٹاؤن اور دیگر علاقوں میں سیوریج لائنوں اور درجنوں مین ہولز کی ڈی سلٹنگ مکمل کی گئی جبکہ موصولہ شکایات کا بروقت ازالہ بھی کیا گیا۔ ایم ڈی واسا نے متعلقہ افسروں کو ہدایت کی کہ حساس مقامات کی مسلسل نگرانی، صفائی مہم میں مزید تیزی اور تمام مشینری و عملے کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہر وقت تیار رکھا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو بہتر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے اور سیوریج سے متعلق ہر شکایت کا فوری ازالہ یقینی بنایا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں