عمان انڈرگریجویٹ سکالرشپ پروگرام ،درخواستیں طلب

عمان انڈرگریجویٹ سکالرشپ پروگرام ،درخواستیں طلب

ایچ ای سی نے یو سیٹ سکور لازمی قرار دیا، اہل طلبہ درخواستیں جمع کرائیں

ملتان (خصوصی رپورٹر)ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی)نے پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر کے طلبہ کے لئے حکومتِ عمان کے تعلیمی سال 2026-27 کے انڈرگریجویٹ سکالرشپ پروگرام کے لئے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔ ترجمان ایچ ای سی کے مطابق سکالرشپ کے امیدواروں کے لئے درست انڈرگریجویٹ سٹڈیز ایڈمیشن ٹیسٹ (یو سیٹ) کا سکور لازمی ہوگا۔ ایچ ای سی نے واضح کیا ہے کہ صرف وہ طلبہ اس پروگرام کے لئے اہل ہوں گے جنہوں نے 13 جون 2025 یا اس کے بعد یو سیٹ ٹیسٹ دیا ہو۔ اس سکالرشپ کے لئے الگ سے یو سیٹ ٹیسٹ منعقد نہیں کیا جائے گا۔ ترجمان کے مطابق حکومتِ عمان کے انڈرگریجویٹ سکالرشپ پروگرام میں درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 13 جولائی 2026 مقرر کی گئی ہے ، جبکہ اہل طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ مدت کے اندر اپنی درخواستیں مکمل کرکے جمع کرائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں