بچوں کا تحفظ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی اولین ترجیح ہے :ترجمان

بچوں کا تحفظ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی اولین ترجیح ہے :ترجمان

مقامی مدرسہ میں آگاہی مہم،طلبا ،اساتذہ کی شرکت،ہیلپ لائن سے آشنائی

ملتان(لیڈی رپورٹر)چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کی جانب سے بچوں کے تحفظ بچوں کے ذاتی تحفظ گڈ ٹچ بیڈ ٹچ اور چائلڈ ہیلپ لائن 1121 کی پروموشن کے حوالے سے آگاہی مہم جاری ہے اس سلسلہ میں گزشتہ روز چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے مدرسہ حسنین کریمین الہادی ٹاؤن این ایل سی بائی پاس میں آگاہی سیشن کا اہتمام کیا گیا آگاہی سیشن میں مہتمم مدرسہ ڈاکٹر شہزاد خان، قاری محمد آصف اساتذہ اور 30سے زائد بچوں نے شرکت کی انچارج شعبہ عوامی آگاہی چائلڈ پروٹیکشن بیورو راؤ نوید مختار پی آر او نے آگاہی سیشن کے دوران بچوں اور اساتذہ کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ورکنگ چائلڈ ہیلپ لائن 1121 بچوں کے تحفظ بچوں کی ذاتی حفاطت گڈ ٹچ بیڈ ٹچ اور بچوں کے استحصال کی روک تھام کے حوالے سے آگاہی دی بچوں کو اجنبی شخص سے بچاؤ کے حوالے سے آگاہی دی گئی بچوں کو بتایا گیا کسی بھی اجنبی شخص سے کوئی بھی چیز لیکر نہ کھائیں اور نہ ہی ان کے ساتھ کہیں اکیلے جائیں۔ اگر آپ کو کسی اجنبی شخص سے کوئی خطرہ محسوس ہو تو فوراً اس شخص کو روکیں وہاں سے بھاگیں اور شور مچائیں اور اپنے والدین یا اساتذہ کو اس بارے میں بتائیں چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے بچوں کو ان تحفظ کے حوالے سے ایک سلوگن بھی بتایا گیا اور عملی مظاہرہ کروایا گیا۔ ‘‘ روکو بھاگو شور مچاؤ’’ بیورو ترجمان کے مطابق آگاہی سیشن کا مقصد بچوں کے ساتھ ہونے والی بدسلوکی جنسی استحصال تشدد کی روک تھام حوالے سے آگاہی دینا اور چائلڈ ہیلپ لائن 1121 کی پروموشن کرنا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...