اینٹی گداگری آگاہی مہم ،پمفلٹس تقسیم
دھنوٹ(نامہ نگار)مقامی آرگنائزیشن کے زیرِ انتظام سعید چوک میں اینٹی گداگری آگاہی مہم کے سلسلے میں شہریوں میں آگاہی پمفلٹس تقسیم کیے گئے ۔۔۔
اس موقع پر شہریوں سے کہا گیا کہ پیشہ ور گداگری ایک سنگین سماجی مسئلہ بن چکی ہے جس کے خاتمے کے لیے عوامی شعور بیدار کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ پیشہ ور گداگروں کو نقد رقم دینے کے بجائے مستحق افراد کی مدد کرنے اورعوامی تعاون پر زور دیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments