جرائم پیشہ عناصر کیخلاف آپریشن 6ملزموں کیخلاف مقدمات
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ، مختلف کارروائیوں کے دوران ناجائز اسلحہ۔۔۔
دیسی شراب برآمد ہونے اور اشتہاریوں کو پناہ دینے کے الزامات پر چھ افراد کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ۔پولیس کے مطابق تھانہ دائرہ دین پناہ نے ناصر شاہ، محمد سجاد، بشیر احمد اور محمد ثقلین کے خلاف اشتہاری ملزمان کو پولیس آمد کی اطلاع دے کر فرار ہونے میں مدد فراہم کرنے کے الزام میں الگ الگ مقدمات درج کیے ۔ اسی دوران گشت کے دوران ملزم ہمایوں فراز کے قبضے سے 30 بور پستول اور گولیاں برآمد کر کے اس کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا۔دوسری جانب تھانہ سٹی کوٹ ادو پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے محمد راشد کے قبضے سے 25 لیٹر دیسی شراب برآمد کر لی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments