نشتر میں جدید ریسیسی ٹیشن روم، دل کے مریضوں کیلئے سہولت
شعبہ کارڈیالوجی میں جدید آلات نصب، ہنگامی طبی امداد 24گھنٹے فراہم کی جائیگی
ملتان (لیڈی رپورٹر) نشتر ہسپتال ملتان میں امراضِ قلب کے مریضوں کو فوری اور معیاری طبی سہولتیں فراہم کرنے کے لئے شعبہ کارڈیالوجی میں جدید ‘‘ریسیسی ٹیشن روم’’ قائم کر دیا گیا ہے ۔ یہ خصوصی روم کارڈیک اریسٹ، شدید دل کے دورے اور دیگر جان لیوا امراضِ قلب کی صورت میں مریضوں کو بروقت طبی امداد فراہم کرنے کے لئے مختص کیا گیا ہے ۔ریسیسی ٹیشن روم میں جدید ڈی فبریلیٹرز، کارڈیک مانیٹرز اور سی پی آر کے تمام ضروری آلات نصب کئے گئے ہیں تاکہ ہنگامی صورتحال میں مریضوں کو فوری اور مؤثر علاج فراہم کیا جا سکے ۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نشتر ہسپتال ڈاکٹر عبدالقادر خان نے کہا کہ ریسیسی ٹیشن روم کے قیام کا مقصد امراضِ قلب کے مریضوں کو ‘‘گولڈن آور’’ کے دوران فوری علاج مہیا کرنا ہے تاکہ قیمتی جانیں بچائی جا سکیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ شعبہ کارڈیالوجی کی ٹیم چوبیس گھنٹے اس روم میں موجود رہے اور ہر آنے والے مریض کو بلا تعطل طبی سہولت فراہم کی جائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ نشتر ہسپتال انتظامیہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق مریضوں کو معیاری علاج کی فراہمی کے لئے پرعزم ہے۔ اور طبی سہولتوں کی بہتری کے لئے مزید اقدامات بھی کئے جا رہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments