زرعی گریجویٹس انٹرن شپ پروگرام کیلئے درخواستیں طلب

 زرعی گریجویٹس انٹرن شپ پروگرام کیلئے درخواستیں طلب

ماہانہ 70ہزار روپے وظیفہ ، درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 جولائی مقرر

وہاڑی (نمائندہ خصوصی)وزیراعلیٰ پنجاب زرعی گریجویٹس انٹرن شپ پروگرام کے تحت ضلع وہاڑی کے نوجوان زرعی گریجویٹس سے درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) وہاڑی رانا محمد عارف کے مطابق پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو عملی تجربہ فراہم کرنا اور زرعی شعبے میں روزگار کے بہتر مواقع پیدا کرنا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ انٹرن شپ کے لیے ایسے امیدوار اہل ہوں گے جن کی عمر درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ تک 27 سال سے زائد نہ ہو اور تعلیمی قابلیت بی ایس سی (آنرز) ایگریکلچر ہو۔ ضلع وہاڑی کے لیے اس پروگرام میں 48 انٹرنیز کا کوٹہ مختص کیا گیا ہے ، جنہیں ماہانہ 70 ہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا۔خواہشمند امیدوار درخواست فارم محکمہ زراعت کی ویب سائٹ یا ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) وہاڑی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع) بوریوالا اور میلسی کے دفاتر سے حاصل کر سکتے ہیں۔ مکمل درخواست فارم 30 جولائی 2026ء تک ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) وہاڑی کے دفتر میں جمع کرانا ہوگا۔رانا محمد عارف نے بتایا کہ گزشتہ دو برسوں کے دوران 89 زرعی گریجویٹس اس پروگرام سے مستفید ہو چکے ہیں، جو عملی تجربہ حاصل کرنے کے بعد مختلف سرکاری اور نجی اداروں میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام زرعی ترقی اور نوجوانوں کے لیے بہتر مستقبل کی بنیاد فراہم کرے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...