تعلیمی اداروں میں جووینائل ڈرائیونگ پرمٹ آگاہی مہم

تعلیمی اداروں میں جووینائل ڈرائیونگ پرمٹ آگاہی مہم

ٹریفک پولیس کا طلبہ کو محفوظ ڈرائیونگ، قوانین اور پرمٹ پر آگاہی دینے کافیصلہ

ملتان (خصوصی رپورٹر)پنجاب ٹریفک پولیس نے نوجوانوں میں محفوظ ڈرائیونگ کے فروغ اور ٹریفک قوانین سے آگاہی کے لئے صوبہ بھر کے سکولوں اور کالجوں میں ‘‘جووینائل ڈرائیونگ پرمٹ’’سے متعلق خصوصی آگاہی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس سلسلے میں ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کی ہدایت پر تمام چیف ٹریفک آفیسرز اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق موسم گرما کی تعطیلات کے بعد اگست میں تعلیمی ادارے کھلتے ہی خصوصی روڈ سیفٹی مہم کا آغاز کیا جائے گا۔ مہم کے دوران طلبہ کو جووینائل ڈرائیونگ پرمٹ کے حصول کا طریقہ کار، قانونی تقاضوں اور ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کے اصولوں سے آگاہ کیا جائے گا۔ٹریفک پولیس کے افسر مختلف تعلیمی اداروں میں لیکچرز، سیمینارز اور آگاہی سیشنز منعقد کریں گے۔

 ، جن میں محفوظ ڈرائیونگ، ٹریفک قوانین کی پابندی، ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کے استعمال، رفتار کی مقررہ حدود اور روڈ سائنز کی اہمیت پر خصوصی زور دیا جائے گا۔حکام کے مطابق مہم کا مقصد کم عمر ڈرائیونگ کی حوصلہ شکنی، نوجوانوں میں ٹریفک قوانین سے متعلق شعور اجاگر کرنا اور اہل طلبہ کو قانونی طریقہ کار کے مطابق جووینائل ڈرائیونگ پرمٹ حاصل کرنے کی ترغیب دینا ہے ۔مراسلے میں تمام چیف ٹریفک آفیسرز اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تعلیمی اداروں کی انتظامیہ سے رابطہ کرکے آگاہی پروگراموں کا شیڈول مرتب کریں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...