دوہرے قتل کیس، مرکزی ملزم کو دو بار عمر قید کی سزا

دوہرے قتل کیس، مرکزی ملزم کو دو بار عمر قید کی سزا

سیشن کورٹ کا فیصلہ، ایک ملزم اور خاتون شک کا فائدہ ملنے پر بری قرار

جہانیاں (نامہ نگار)سیشن کورٹ خانیوال نے تھانہ جہانیاں کے دوہرے قتل کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے مرکزی ملزم عدیل افضل کو دو مرتبہ عمر قید اور دو مرتبہ پانچ، پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی، جبکہ شریک ملزم زبیر افضل اور ملزمہ حسینہ بی بی کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کرنے کا حکم دیا۔سیشن جج خالد سعید وٹو نے چک نمبر 114/10-R کے رہائشی میاں بیوی عنصر رمضان اور رمشا افضل کے قتل کے مقدمے کا فیصلہ سنایا۔ استغاثہ کے مطابق 31 اکتوبر 2023ء کی علی الصبح ملزمان نے گھر کی چھت پر سوئے میاں بیوی پر فائرنگ کر کے دونوں کو قتل کر دیا تھا۔تحقیقات کے مطابق مقتول عنصر رمضان نے رمشا افضل سے پسند کی شادی (کورٹ میرج) کی تھی، جس پر مقتولہ کے بھائی ناراض تھے ۔ استغاثہ کا مؤقف تھا کہ اسی رنجش کی بنا پر عدیل افضل اور زبیر افضل نے حسینہ بی بی کی مبینہ مدد سے گھر کی ریکی کروا کر واردات کی منصوبہ بندی کی۔عدالت نے شواہد کی بنیاد پر عدیل افضل کو جرم کا مرتکب قرار دیتے ہوئے دو بار عمر قید اور دو مرتبہ پانچ، پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی، جبکہ زبیر افضل اور حسینہ بی بی کے خلاف ثبوت ناکافی ہونے پر انہیں بری کر دیا۔استغاثہ کی جانب سے عامر بشیر گل ایڈووکیٹ اور ڈپٹی پبلک پراسیکیوٹر مرزا آصف اقبال عدالت میں پیش ہوئے ، جبکہ ملزمہ حسینہ بی بی کی پیروی سمیع ڈھلوں ایڈووکیٹ نے کی۔ مقدمہ پولیس تھانہ جہانیاں نے نمبر 1349/23 کے تحت درج کیا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...