ٹریکٹر ٹرالی نے لڑکے کو کچل دیا، موقع پر جاں بحق

ٹریکٹر ٹرالی نے لڑکے کو کچل دیا، موقع پر جاں بحق

قادرپورراں میں بارہ سالہ موسیٰ ناشتے کیلئے چنے لینے گیا حادثہ پیش آگیا

ٹاٹے پور(نامہ نگار)ٹریکٹر ٹرالی نے بارہ سالہ لڑکے کو کچل دیا، موقع پر جاں بحق۔تفصیلات کے مطابق نواحی علاقہ قادرپورراں میں سبزی منڈی میں آڑھتی ساحل کا بارہ سالہ بیٹا موسیٰ اپنی سائیکلی پر صبح سویرے ناشتے کیلئے چنے لینے گیا جسے تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے ٹکر ماردی اور کمسن موسیٰ موقع پر ہی دم توڑ گیا ،حادثے کے بعد ٹریکٹرٹرالی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔پولیس نے ریسکیو ٹیم کے ہمراہ لاش کو نشتر ہسپتال منتقل کیا جسے بعد ازاں لواحقین کے حوالے کردیا گیا۔ 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...