منشیات فروش گرفتار، 1120 گرام چرس برآمد
رنگ پور (نمائندہ دنیا)منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری، ایک ملزم گرفتار ، 1120 گرام چرس برآمد، مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔
تفصیل کے مطابق تھانہ رنگ پور پولیس کی ٹیم نے کارروائی کے دوران ایک منشیات فروش کو گرفتار کر کے 1120 گرام چرس برآمد کر لی اور مقدمہ درج کر کے حوالات میں بند کردیا۔مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں اور دیگر جرائم پیشہ عناصر پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے اور ان کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ کسی بھی مشتبہ سرگرمی یا جرائم پیشہ افراد کی اطلاع فوری طور پر قریبی تھانے یا پکار 15 پر دیں تاکہ جرائم کے خاتمے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments