جلال پور، ٹریفک حادثہ،موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق
حادثہ اوچ شریف روڈ پر گابا چوک کے قریب پیش آیا، لاش ہسپتال منتقل
جلال پورپیروالا(نامہ نگار)اوچ شریف روڈ پر ٹریفک حادثے میں 35سالہ نوجوان جاں بحق۔ تفصیل کے مطابق اہل علاقہ نے اوچ شریف روڈ پر گابا چوک کے قریب دیکھا کہ ایک موٹرسائیکل سوار گرا ہوا ہے اور سر پر شدید چوٹ لگنے سے وہ جاں بحق ہوگیا ہے جبکہ اس کے قریب کوئی موجود نہیں تھا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 ٹیم وہاں پہنچ گئی اور لاش کو ہسپتال منتقل کیا۔متوفی سے ملنے والے شناختی کارڈ کے مطابق اس کا نام محمد اکبر اور اس کا تعلق کہروڑ پکا کے علاقہ بستی جھوک لاڑ سے تھا ۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے بھی کارروائی شروع کردی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments