لو فلائنگ کبوتر ٹورنامنٹ، راؤ مزمل شوکت کی نمایاں کامیابی

لو فلائنگ کبوتر ٹورنامنٹ، راؤ  مزمل شوکت کی نمایاں کامیابی

شجاع آباد (نامہ نگار)آل شجاع آباد لو فلائنگ کبوتر ٹورنامنٹ میں استاد وحید گروپ کے راؤ مزمل شوکت نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک روزہ مقابلوں میں پہلی، تین روزہ مقابلوں میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔۔۔

 جبکہ ون ٹو ون مقابلہ بھی اپنے نام کر لیا۔تفصیلات کے مطابق راؤ مزمل شوکت، راؤ بلال اور راؤ ارسلان کی چھت پر تین روزہ آل شجاع آباد لو فلائنگ پیجن ٹورنامنٹ منعقد ہوا، جس میں مختلف علاقوں سے کبوتر بازوں نے شرکت کی۔ مقابلوں کے اختتام پر استاد وحید گروپ کے راؤ مزمل شوکت نے ایک روزہ مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ تین روزہ مقابلوں میں تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔ انہوں نے ون ٹو ون مقابلے میں بھی کامیابی حاصل کی۔ٹورنامنٹ میں نمایاں کامیابی پر شہباز آکاش، تنویر شاہ، خلیل خان، ملک محمود، حمزہ قریشی، ٹورنامنٹ کمیٹی اور دیگر دوست احباب نے استاد وحید اور راؤ مزمل شوکت کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...