گڈزٹرانسپورٹ کا شعبہ بحران کا شکار ،ملک اقبال

گڈزٹرانسپورٹ کا شعبہ بحران کا شکار ،ملک اقبال

ٹرانسپورٹرز کواعتمادمیں لے کر ریلیف پیکیج کااعلان کیا جائے ، آفتاب شیخ

ملتان (لیڈی رپورٹر)گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بڑھتے ہوئے ٹول ٹیکس، ٹوکن ٹیکس، ڈیزل کی قیمتوں، مہنگے سپیئر پارٹس، بھاری جرمانوں اور متعدد اداروں کی غیر ضروری چیکنگ کے باعث گڈز ٹرانسپورٹ کا شعبہ شدید بحران کا شکار ہو چکا ہے ۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ٹرانسپورٹرز کو فوری ریلیف فراہم نہ کیا گیا اور کاروبار دوست پالیسیاں نہ بنائی گئیں تو نہ صرف مال برداری کا نظام متاثر ہوگا بلکہ ملکی صنعت، تجارت، سپلائی چین اور مجموعی قومی معیشت بھی سنگین مشکلات سے دوچار ہو جائے گی۔ عہدیداروں کاــــــــ حکومت سے مطالبہ کیا کہ ٹرانسپورٹرز کو اعتماد میں لے کر جامع ریلیف پیکیج کا اعلان کیا جائے اور اس شعبے کو ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی سمجھتے ہوئے درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں۔

صدر ملک اقبال نے کہا کہ ٹول ٹیکس، ٹوکن ٹیکس، رجسٹریشن فیس، مہنگے سپیئر پارٹس، ٹائروں اور مرمت کے بڑھتے اخراجات نے گڈز ٹرانسپورٹ کا کاروبار تقریباً ناقابل برداشت بنا دیا ہے ۔ اگر ٹرانسپورٹ کا شعبہ متاثر ہوا تو ملکی معیشت کا پہیہ بھی رک جائے گا۔جنرل سیکرٹری آفتاب احمد شیخ نے کہا کہ ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ، کم کرایوں اور بڑھتے اخراجات کے باعث ٹرانسپورٹرز کو شدید مالی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے ۔ موجودہ حالات میں اس شعبے کا چلنا انتہائی مشکل ہو گیا ہے ۔چیئرمین رانا محمد جاوید نے کہا کہ حکومت ٹرانسپورٹرز پر مزید ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے بجائے اس شعبے کے لیے جامع ریلیف پیکیج کا اعلان کرے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...