سرائیکستان کے علاوہ کوئی آپشن قبول نہیں، ظہور دھریجہ

سرائیکستان کے علاوہ کوئی  آپشن قبول نہیں، ظہور دھریجہ

ملتان (لیڈی رپورٹر) سرائیکستان وطن پارٹی کے چیئرمین ظہور دھریجہ نے کہا ہے کہ وسیب کی مکمل حدود اور شناخت پر مشتمل صوبہ سرائیکستان کے علاوہ کوئی آپشن قبول نہیں۔

34 انتظامی یونٹس کا منصوبہ سرائیکی صوبے کی تحریک کو کمزور کرنے کی کوشش ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکمران وسیب کو صوبہ تو دور کی بات، سیکرٹریٹ دینے کو بھی تیار نہیں۔ سرائیکی قوم اپنے حقوق کے لیے خاموش نہیں رہے گی اور سڑکوں پر آنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دھریجہ نگر سے بہاولپور تک سرائیکستان رابطہ مہم کے قافلے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ظہور دھریجہ نے کہا کہ رابطہ مہم سرائیکی تحریک کا اہم مرحلہ ہے اور صوبہ سرائیکستان کے قیام کے لیے جدوجہد جاری رہے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...