ویمن یونیورسٹی میں بریسٹ کینسر ریسرچ ڈے ، گول میز مذاکرہ آج ہوگا

ویمن یونیورسٹی میں بریسٹ کینسر  ریسرچ ڈے ، گول میز مذاکرہ آج ہوگا

ملتان (خصوصی رپورٹر) ویمن یونیورسٹی ملتان کے شعبہ اپلائیڈ سائیکالوجی کے زیر اہتمام پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف لیونگ اینڈ لرننگ کے اشتراک سے بریسٹ کینسر ریسرچ ڈے کے موقع پر گول میز مذاکرہ آج ہوگا۔

 ترجمان کے مطابق پروگرام یوتھ ڈویلپمنٹ سینٹر میں منعقد کیا جائے گا، جس میں آنکولوجسٹس، ماہرین نفسیات اور ڈاکٹرز بطور مقرر شرکت کریں گے ۔ مقررین بریسٹ کینسر سے متعلق تحقیق، آگاہی اور اس کے نفسیاتی پہلوؤں پر اظہار خیال کریں گے ۔ ڈاکٹر سعدیہ مشرف کے مطابق مذاکرے کا مقصد بریسٹ کینسر کے حوالے سے تحقیق اور آگاہی کو فروغ دینا، ماہرین کے تجربات سے استفادہ کرنا اور بیماری کے طبی و نفسیاتی اثرات پر بامعنی گفتگو کے لیے پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...