ہوٹل مالکان گرفتاری کامعاملہ دو رکنی تحقیقاتی ٹیم ملتان پہنچ گئی
ملتان (کرائم رپورٹر) نجی ہوٹل مالکان کی گرفتاری اور ان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے معاملے کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ افسران پر مشتمل دو رکنی ٹیم ملتان پہنچ گئی۔
ٹیم نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن کے ہمراہ مختلف مقامات کا دورہ کیا اور واقعے سے متعلق معلومات حاصل کیں۔ واضح رہے کہ ملتان کے بعض نجی ہوٹل مالکان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف منشیات اور جوا کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا، جبکہ پولیس کی جانب سے گرفتاری کی تصاویر بھی جاری کی گئی تھیں۔ اعلیٰ حکام کی ہدایت پر متعلقہ ایس ایچ او کو معطل کرکے معاملے کی تحقیقات کے لیے دو رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔ ٹیم تحقیقات مکمل کرکے اپنی رپورٹ اعلیٰ حکام کو پیش کرے گی، جس کی روشنی میں مزید کارروائی کا فیصلہ کیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments