نومنتخب تاجر رہنماؤں کو مبارکباد

 نومنتخب تاجر رہنماؤں کو مبارکباد

ملتان (لیڈی رپورٹر)چیئرمین آل پاکستان انجمن تاجران خواجہ محمد شفیق، تاجر رہنماؤں ملک طاہر ڈوگر، رانا محمد اصغر اور دیگر نے انجمن تاجران سلطان موبائل سنٹر کچہری روڈ کے نومنتخب عہدیداروں کو الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دی۔

اس موقع پر خواجہ محمد شفیق نے کہا کہ سلطان موبائل سنٹر کے تاجر مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے پرامن اور منصفانہ انتخابات کے ذریعے اپنے نمائندے منتخب کیے ۔ امید ہے نومنتخب عہدیدار مارکیٹ کے تمام تاجروں کی بلاامتیاز خدمت کریں گے اور ماحول کو خوشگوار بنائیں گے ۔ چیمبر آف سمال ٹریڈرز بہتری کے لیے ان کے ساتھ کھڑا ہوگا۔چیمبر آف سمال ٹریڈرز جنوبی پنجاب کے صدر چوہدری طارق کریم نے کہا کہ تاجر برادری کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...