جسٹس جواد حسن رخصت پر متعدد مقدمات کی سماعت نہ ہوسکی

جسٹس جواد حسن رخصت پر  متعدد مقدمات کی سماعت نہ ہوسکی

ملتان (کورٹ رپورٹر) سینئر جج جسٹس جواد حسن کے رخصت پر ہونے کے باعث گزشتہ روز متعدد مقدمات کی سماعت نہ ہوسکی، جبکہ ڈویژن بینچ بھی تشکیل نہ دیا جاسکا۔

اس کے نتیجے میں انٹرا کورٹ اپیلوں اور قومی احتساب بیورو سے متعلق کیسز سمیت دیگر مقدمات کی سماعت بھی ملتوی ہوگئی۔ جن سائلین کے مقدمات سماعت کے لیے مقرر تھے ، وہ اپنے وکلا کے ہمراہ دور دراز علاقوں سے ملتان پہنچے ، تاہم آخری مرحلے میں کاز لسٹ منسوخ ہونے کے باعث انہیں مایوس واپس لوٹنا پڑا۔ گزشتہ روز چار جج صاحبان نے عدالتی فرائض انجام دیے ، جن میں جسٹس محمد رضا قریشی، جسٹس تنویر احمد شیخ، جسٹس سید فرہاد علی شاہ اور جسٹس ملک جاوید احمد وینس شامل تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...