مختلف اوقات میں بجلی کی بندش،شیڈول جاری
ملتان(خصوصی رپورٹر)میپکوترجمان کے مطابق صارفین کی سہولت کے لئے فیڈرز کی تقسیم و مرمتی کام،سڑکوں کی کشادگی، کھمبوں کی درستگی و تنصیب، ہائی ٹینشن و لوٹینشن لائنوں کی منتقلی، ایل ٹی سکیموں کی بروقت تکمیل اور ڈسٹری بیوشن سسٹم کی اپ گریڈیشن کے باعث بجلی کی فراہمی آج مختلف اوقات میں بند رہے گی۔
اس بندش سے ملتان سرکل کے 11KVپیر فخر علی،مخدوم رشیداور قائد اعظم فیڈرز سے چھ بجے صبح سے دس بجے دن تک،11KVصابرہ،ٹیوب ویل اورقصبہ مڑل فیڈرز سے چھ بجے صبح سے گیارہ بجے دن تک ،11KVحسین آگاہی، عید گاہ،نیو حسین آگاہی،صدیق رضا،بستی فیض آباد،بوسن،سانگی اورممتاز آئل مل فیڈرز سے ساڑھے پانچ بجے صبح سے ساڑھے نو بجے دن تک بجلی کی فراہمی بند رہے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments