حکومت عوام کو عملی ریلیف فراہم کرے :صدف عادل

 حکومت عوام کو عملی ریلیف  فراہم کرے :صدف عادل

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) ڈسٹرکٹ بار کے رکن و چیئرمین ٹائیگرز فورم چوہدری محمد صدف عادل جٹ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کے نام پر محض اعلانات کرنے کے بجائے عملی اقدامات کرے ۔

 مہنگائی اور روزمرہ اخراجات میں اضافے نے عام شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے ، جس کے باعث عوام کو حقیقی اور فوری ریلیف کی ضرورت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی، مؤثر پرائس کنٹرول اور بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...