رانا خالد محمود ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کے ممبر منتخب
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری و ممتاز قانون دان پروفیسر رانا خالد محمود ایڈووکیٹ کو چیف سیکرٹری نے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا ممبر منتخب کرلیا۔
ان کی تقرری پر پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان، عہدیداران، وکلا برادری اور سیاسی و سماجی شخصیات نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر پروفیسر رانا خالد محمود ایڈووکیٹ نے کہا کہ وہ چیف سیکرٹری کی جانب سے دی گئی ذمہ داری کو احسن انداز میں نبھانے کی بھرپور کوشش کریں گے اور عوامی مسائل متعلقہ حکام تک پہنچانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت، جمہوری اقدار اور پارٹی منشور کے مطابق مثبت کردار ادا کرنا ان کی ترجیحات میں شامل ہے ۔ پارٹی کارکنان نے امید ظاہر کی کہ وہ اپنی نئی ذمہ داری نبھاتے ہوئے خانیوال کے عوام اور کارکنان کی آواز مؤثر انداز میں متعلقہ فورمز تک پہنچائیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments