پاک ٹی ہاؤس اور راز لٹریری فارم کے زیر اہتمام مشاعرہ
کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) پاک ٹی ہاؤس سول کلب اینڈ ادب گاہ اور راز لٹریری فارم کے مشترکہ زیراہتمام پروقار مشاعرے کا انعقاد کیا گیا۔
جس کی صدارت معروف شاعر، ادیب و دانشور فیض بلوچ نے کی۔ مشاعرے میں کوٹ ادو اور گردونواح سے تعلق رکھنے والے نامور شعراء، ادیبوں، دانشوروں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی۔ صدرِ محفل فیض بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محبت، رواداری اور بھائی چارہ معاشرے کی مضبوط بنیاد ہیں، جبکہ شاعر اور ادیب اپنے قلم و فن کے ذریعے امن، انسان دوستی، مثبت سوچ اور اعلیٰ معاشرتی اقدار کے فروغ میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments