دہشت گردی ملکی امن و استحکام کیلئے خطرہ ہے ، شاہد اقبال
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) ڈسٹرکٹ بار کے سابق جنرل سیکرٹری و ماہر قانون دان چوہدری محمد شاہد اقبال ایڈووکیٹ نے ڈی آئی خان میں دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کی کارروائیاں ملک کے امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے اور ملک میں امن کے قیام کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیاں قابلِ قدر ہیں۔ چوہدری محمد شاہد اقبال ایڈووکیٹ نے شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات اور قومی یکجہتی وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments