ایف بی آر اقدامات کے خلاف میلسی کے نجی ہسپتال کل بند رہیں گے
میلسی (نامہ نگار ) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (PMA) پنجاب کی احتجاجی کال پر ایف بی آر کے مبینہ ناروا اقدامات اور ہتک آمیز رویے کے خلاف بدھ، 30 ستمبر 2026 کو میلسی کے تمام نجی ہسپتال اور کلینکس مکمل طور پر بند رہیں گے ۔
اس حوالے سے پی ایم اے میلسی کے صدر ڈاکٹر ثناء اللہ، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمد بشیر احمد اور وائس پریزیڈنٹ ڈاکٹر راؤ محمد خلیل نے کہا ہے کہ ایف بی آر کے اقدامات اور ڈاکٹروں کے ساتھ مبینہ ہتک آمیز رویے کے خلاف احتجاجاً ہڑتال کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم اے پنجاب کی کال پر 30 ستمبر کو تمام نجی ہسپتالوں اور کلینکس میں مکمل ہڑتال ہوگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments