مزدور بازیاب نہ ہونے پر ورثا غم سے نڈھال

 مزدور بازیاب نہ ہونے  پر ورثا غم سے نڈھال

رحیم یارخان(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) بلوچستان میں مزدوری کرنے کے دوران رحیم یارخان سے تعلق رکھنے والے آٹھ مزدوروں کو مبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا، ورثاء غم سے نڈھال ہیں اور حکومت سے مغویوں کی بازیابی کا مطالبہ کیا ہے ۔

 تفصیل کے مطابق گزشتہ سے پیوشتہ روز بلوچستان کے ضلع دکی کے علاقے نانا صاحب زیارت میں نجی کمپنی میں کام کرنے والے کیمپ میں مقیم رحیم یارخان کی تحصیل صادق آباد کے علاقے چوک چدھڑ، بستی مٹھ خان ڈاہر کے رہائشی آٹھ مزدوروں کو مبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا۔ 24 گھنٹے گزرنے کے باوجود مغوی مزدوروں کو بازیاب نہیں کرایا جاسکا۔ مغوی مزدوروں میں سکندر، نعمان، شاہد علی، نعیم خان، سمیع خان، آفتاب، باسط اور احتشام شامل ہیں۔ گزشتہ روز مغوی باپ بیٹا شاہد اور احتشام کے قریبی رشتہ دار بستی رسول پور کے رہائشی محمد صدیق نے رابطے پر بتایا کہ اس کے بھائی اور بھتیجے کو بھی اغوا کیا گیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...