گھر میں گھس کر خاتون کو زخمی کرنے والے ملزم فرار
ملتان (کرائم رپورٹر) گھر میں گھس کر خاتون کو تشدد کا نشانہ بنانے اور زخمی کرنے کی اطلاع پر پولیس نے کارروائی شروع کردی۔
پولیس کو اسماعیل نے اطلاع دی کہ 2 نامعلوم افراد گھر میں داخل ہوئے اور اس کی بیٹی کے سر پر آہنی چیز مار کر اسے زخمی کردیا، جس کے بعد ملزمان فرار ہوگئے ۔ متاثرہ خاتون کو ریسکیو 1122 کے ذریعے طبی امداد کیلئے نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور نامعلوم ملزمان کے خلاف کارروائی شروع کردی۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات اور ملزمان کی شناخت کیلئے کوششیں شروع کردی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments