نارکوٹکس کنٹرول ٹیم کی کارروائی ملزم گرفتار، پانچ کلو آئس برآمد
ملتان (کرائم رپورٹر) نارکوٹکس کنٹرول سٹیشن ملتان نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 5 کلو گرام آئس (کرسٹل میتھ)برآمد کرلی۔
ترجمان کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران وسیم احمد ولد غلام عباس، رہائشی ٹاٹے پور، قادر پور راواں، کو گرفتار کیا گیا۔ ملزم کے قبضے سے برآمد ہونے والی منشیات قبضے میں لے کر قانونی کارروائی شروع کردی گئی۔ پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ، مزید تفتیش اور قانونی کارروائی جاری ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments