پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی، دکانداروں کو جرمانے

 پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی، دکانداروں کو جرمانے

پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی، دکانداروں کو جرمانےزائد وصولی اور مصنوعی مہنگائی پر کارروائی، نرخ نامے نمایاں کرنے کی ہدایت

لودھراں (سٹی رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر لودھراں چوہدری محمد اشرف کی ہدایت پر ایس ڈی ای او پیرا فورس لودھراں چوہدری مبشر قیوم نے پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت مختلف دکانداروں کے خلاف کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی حقیقی صورتحال جانچنے کے لیے سول کپڑوں میں مختلف دکانداروں سے اشیاء خرید کر سرکاری نرخ ناموں کے مطابق قیمتوں کا جائزہ لیا گیا۔ پرائس لسٹ کی خلاف ورزی، مقررہ نرخوں سے زائد قیمت وصول کرنے اور مصنوعی مہنگائی کے مرتکب دکانداروں کو جرمانے کیے گئے ، جبکہ دیگر دکانداروں کو سرکاری نرخ نامے نمایاں طور پر آویزاں کرنے اور مقررہ نرخوں پر اشیاء کی فروخت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔ ایس ڈی ای او چوہدری مبشر قیوم نے کہا کہ عوام کو مقررہ نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...