واٹر پلانٹ ایسوسی ایشن وہاڑی کے نو منتخب عہدیداران کا اعلان

 واٹر پلانٹ ایسوسی ایشن وہاڑی کے نو منتخب عہدیداران کا اعلان

واٹر پلانٹ ایسوسی ایشن وہاڑی کے نو منتخب عہدیداران کا اعلان ساجد آصف صدر، اعجاز اقبال جنرل سیکرٹری منتخب، ممبران کے مسائل حل کرنے کا عزم

وہاڑی (خبرنگار، نمائندہ خصوصی ) واٹر پلانٹ ایسوسی ایشن وہاڑی کا اہم اجلاس ایک نجی ہوٹل میں منعقد ہوا، جس میں ایسوسی ایشن کے ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں واٹر پلانٹ مالکان کو درپیش مسائل، پنجاب فوڈ اتھارٹی اور واسا سے متعلق تحفظات سمیت دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرکاء نے ایسوسی ایشن کو مزید فعال اور منظم بناتے ہوئے ممبران کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر متعلقہ فورمز تک پہنچانے کے عزم کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداران کا اعلان بھی کیا گیا۔ متفقہ طور پر میاں ساجد آصف صدر، اعجاز اقبال جنرل سیکرٹری، ساجد اقبال ڈپٹی سیکرٹری جنرل، طارق سعید چیئرمین، عمران رندھاوا سینئر نائب صدر، محمد ناصر سرور نائب صدر، محمد بلال فنانس سیکرٹری اور تیمور علی سیکرٹری نشر و اشاعت منتخب ہوئے ۔ نو منتخب صدر میاں ساجد آصف نے خطاب کرتے ہوئے تمام ممبران کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کے اعتماد پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہر فورم پر ممبران کے مسائل اجاگر کرنے اور ان کے حقوق کے تحفظ کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے ۔ میاں ساجد آصف نے کہا کہ وہ صرف صدر نہیں بلکہ ممبران کے وکیل بن کر مسائل کے حل کیلئے آواز بلند کریں گے اور تمام ممبران کو ساتھ لے کر باہمی مشاورت سے عملی اقدامات کیے جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...