نویں جماعت کے ناقص نتائج پر 9اساتذہ کو شوکاز نوٹس

نویں جماعت کے ناقص نتائج پر 9اساتذہ کو شوکاز نوٹس

نویں جماعت کے ناقص نتائج پر 9اساتذہ کو شوکاز نوٹسبورڈ کے امتحان میں بعض مضامین کا نتیجہ صفر، پانچ روز میں جواب طلب

ملتان (خصوصی رپورٹر) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (سیکنڈری ایجوکیشن) ملتان نے نویں جماعت کے سالانہ امتحانات 2026ء میں ناقص نتائج پر 9 اساتذہ کو شوکاز نوٹس جاری کردیئے ۔ ذرائع کے مطابق بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ملتان کے نتائج کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد کارروائی کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق بشیر احمد، ایم انصر، طارق، محمد ندیم، محمد زاہد اور قاسم خان کے مضامین میں طلبہ کی کامیابی کا تناسب 8 سے 20 فیصد تک رہا، جبکہ محمد سرور، محمد اشرف، محمد جعفر اور محمد ذیشان کے مضامین میں کامیابی کا تناسب صفر فیصد رہا۔ ڈی ای او کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ طلبہ کو معیاری تعلیم فراہم کرنا اساتذہ کی بنیادی ذمہ داری ہے ، جبکہ انتہائی کم نتائج سرکاری فرائض کی انجام دہی میں غفلت کو ظاہر کرتے ہیں۔ متعلقہ اساتذہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ شوکاز نوٹس کا تحریری جواب 5 روز کے اندر جمع کرائیں۔ مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ مقررہ مدت میں جواب جمع نہ کرانے کی صورت میں متعلقہ اساتذہ کے خلاف پیڈا ایکٹ 2006ء کے تحت یکطرفہ محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔ محکمہ تعلیم کے مطابق نتائج میں بہتری کیلئے تدریسی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا جا رہا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...