خصوصی بچوں کیلئے اے آئی تعلیم متعارف کرانے کا فیصلہ
خصوصی بچوں کیلئے اے آئی تعلیم متعارف کرانے کا فیصلہمقصد جدید تدریسی طریقوں سے بچوں کی صلاحیتیں نکھارنا،اساتذہ کی تربیت
ملتان (خصوصی رپورٹر)محکمہ سپیشل ایجوکیشن نے خصوصی بچوں کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اور ان کے تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کیلئے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی تعلیم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ حکام کے مطابق خصوصی بچوں کی جدید تقاضوں کے مطابق تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے ، جس کے تحت اساتذہ کی صلاحیتوں میں اضافے کیلئے انہیں مصنوعی ذہانت کے استعمال اور تدریس سے متعلق خصوصی تربیت بھی فراہم کی جائے گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کے ذریعے خصوصی بچوں کیلئے تعلیمی عمل کو آسان، دلچسپ اور زیادہ مؤثر بنانا ہے ۔ بچوں کی انفرادی تعلیمی اور ذہنی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے جدید تدریسی طریقے اپنائے جائیں گے ۔ اس کے علاوہ بچوں کی بہتر نشوونما کیلئے کھیلوں اور مختلف تخلیقی سرگرمیوں کو بھی تعلیمی سرگرمیوں کا حصہ بنایا جا رہا ہے ۔ محکمہ سپیشل ایجوکیشن کے مطابق جدید ٹیکنالوجی اور بہتر تدریسی طریقوں سے خصوصی بچوں کو نئے علوم سیکھنے کے مواقع ملیں گے ، جس سے وہ اپنی صلاحیتیں بہتر طور پر بروئے کار لاتے ہوئے معاشرے میں فعال اور خودمختار کردار ادا کرسکیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments