بورے والا : ڈکیتی، چوری کی 10 وارداتیں، شہری لٹ گئے
بورے والا : ڈکیتی، چوری کی 10 وارداتیں، شہری لٹ گئےمختلف علاقوں میں گھروں، سکول سے قیمتی سامان چوری،عدالتی دستاویزات غائب
بورے والا (نمائندہ دنیا ) شہر اور گردونواح میں ڈکیتی و چوری کی 10 وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے مالیت کے سامان، نقدی اور طلائی زیورات سے محروم ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق گلستان کالونی میں خواتین پر مبنی گینگ نے احسان کے گھر میں داخل ہوکر 20 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات اور 80 ہزار روپے نقدی لوٹ لی۔ تحصیل کورٹس کی ایک برانچ سے نامعلوم ملزمان عدالتی دستاویزات چوری کرکے فرار ہوگئے ۔ گگو منڈی کے علاقے میں ڈاکوؤں نے شاہ رسول کے گھر میں داخل ہوکر ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی لوٹ لی، جبکہ تھانہ سٹی کے علاقے میں محمد سرور سے گن پوائنٹ پر ہزاروں روپے نقدی چھین لی گئی۔ حیدر علی کے گھر سے نقدی، طلائی زیورات اور موبائل فون چوری ہوگئے ۔ نواحی گاؤں 140 ای بی کے سرکاری سکول سے الیکٹرک سامان چوری کرلیا گیا، جبکہ مویشی چور گروہ محمد فاروق کی بکریاں لے اڑا۔ تھانہ ساہوکا کے علاقے میں رحمت کے گھر سے طلائی زیورات اور قیمتی سامان، جبکہ محمد ابرار کے گھر سے قیمتی کپڑے اور دیگر اشیاء چوری کرلی گئیں۔ دسویں واردات میں نامعلوم چور نجی سکول سے سامان چوری کرکے فرار ہوگئے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ بڑھتی وارداتوں کے باعث انہیں شدید تشویش لاحق ہے ، جبکہ پولیس کی جانب سے وارداتوں کی روک تھام اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments